ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل روٹریکٹ کلب کے نئے عہدیداروں کا تقرر

بھٹکل روٹریکٹ کلب کے نئے عہدیداروں کا تقرر

Mon, 09 Aug 2021 23:26:13    S.O. News Service

بھٹکل،10؍ اگست (ایس او نیوز) گروسدھیندرا کالج کے ہال میں ایک تقریب میں روٹریاکٹ کلب کے نئے صدر اور عہدیداروں کا تقرر عمل میں آیا ۔
    
اس موقع پر روٹرین اتُل وی کامت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف روایتی تعلیم سے انسان کی ہمہ جہتی ترقی ممکن نہیں ہوتی ، بلکہ اس کے اندر دیش کے تعلق سے فکر مندی اور دلچسپی پیدا کرنے کے لئے اسے سماجی کاموں میں ملوث ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر 180ممالک میں تقریباً گیارہ سو روٹریکٹ کلب اور ان کے 2 لاکھ اراکین موجود ہیں ۔ یہ سب لوگ اپنی خدمات کے ذریعے زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے سرگرم ہیں ۔
    
بھٹکل روٹری کلب کے صدر راگھویندرا نائک نے استقبال کیا ۔ پرنسپال شریناتھ پائی نے کلب کے ارامین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ آرگنائزنگ آفیسر دیویندرا کینی نے نئے کلب کے اراکین کا تعارف پیش کیا ۔ بھٹکل تعلقہ پرائمری اور سیکینڈری اسکولوں میں زیر تعلیم غریب طلبہ کے لئے روٹری کلب کی طرف سے ٹیکسٹ بکس تقسیم کی گئیں ۔ سال 2020-21 کے لئے روٹریکٹ کلب کو جو ایوارڈ ملا تھا اسے علامتی طور پر کلب اراکین کے لئے پیش کیا گیا ۔
    
استیج پر روٹری کلب کے اہم ذمہ داران شرینواس پڑیار ، ڈاکٹر گوریش پڈوکونے اور روٹریکٹ کی نئی صدر شویتا اچاریہ موجود تھے۔ منیشا میستا نے نظامت کی ۔ روٹریکٹ سیکریٹری رشمی مہالے نے شکریہ ادا کیا ۔    


Share: